حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈی پی او فیصل گلزار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ سمیت مقامی علمائے کرام ، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری و برداشت کے فروغ کے لیے تمام مسالک کے علمائے کرام ، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد کو بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ محرم الحرام ہمیں تحمل ، برداشت ، درگزر اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ، اور نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ اور انکے دیگر ساتھیوں نے دین ِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کیا کہ نواسہ رسول کی قربانی رہتی دنیا تک امن ، برداشت اور صبر و تحمل کا درس دیتی رہے گی ۔
حافظ آباد:محرم الحرام کے سلسلہ میں بین المذاہب وضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
Jun 26, 2024