گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی )شہر کی تعمیر وترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے شرکت کی ۔مشاورتی اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) نے کی ۔جبکہ اجلاس میں نائب صدر عادل ندیم کے علاوہ دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں،ڈی سی طارق قریشی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد شہر میں جاری ترقیاقی کاموں کا جائزہ لینااور مستقبل میں شہر کیلئے کچھ ایسے منصوبے پلان کرنا ہے جن میں گوجرانوالہ چیمبراور ضلعی انتظامیہ کی آپس میں ہم آہنگی ہو ۔
گوجرنوالہ:بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے چیمبر میں مشاورتی اجلاس
Jun 26, 2024