راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے آفس سے چوری شدہ رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت کے حوالے سے انکوائری میں نئے انکشافات سامنے آگئے جس پر ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر واقعہ میں ملوث سابقہ ایس ایچ او تھانہ مندرہ یاسر محموداورڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل اسد محمود گرفتار کرلیاگیا ملزمان سے چوری شدہ رقم 06کروڑ57لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے،مندرہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ٹول پلازہ مندرہ پر ٹویوٹا کرولا گاڑی کو روکا اور چوری شدہ رقم برآمد کی واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا جن میں سے اب تک 11 کروڑ36لاکھ روپے برآمد کیے گئے دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی کہ ملزم یاسر محمودسابقہ ایس ایچ اوتھانہ مندرہ نے اپنے سرکاری ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل اسد محمود اور ایک پرائیویٹ شخص کے ساتھ ملکر برآمدہ رقم میں سے تقریبا10کروڑ روپے جوکہ مختلف کرنسی میں تھے چوری کر لیے جس پر ایف آئی اے کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیاسی پی اوسید خالدہمدانی کے حکم پر ایس ایس آپریشنزحافظ کامران اصغر اور ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ڈی ایس پی گوجر خان کے ساتھ ملکرایس ایچ او مندرہ اور ایس ایچ او گوجرخان کی مدد سے خصوصی ٹیم تشکیل دی ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری بقایا ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں ریڈ کر رہی ہے۔