راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ قربانی ملت اسلامیہ میں اخوت و مساوات کا عظیم الشان مظہر ہے، محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا سنت رسول ہے،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان سمیت بنگلہ دیش،صومالیہ، افریقہ،روہنگیا اور فلسطین میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں اور لاکھوں مستحق افراد تک گوشت پہنچایا گیا،ہمارے رضاکاروں نے اپنی خوشیاں چھوڑ کر عید کے تینوں دن خدمت انسانیت کیلئے جو خدمات سرانجام دیں جو قابل تحسین ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج اسلامک سینٹر کری روڈ میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدین اسلامی ثقافت کے باوقار ایام ہیں جو ملت اسلامیہ کو اتحاد و یکجہتی میں پروتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کیلئے منہاج ویلفیئر فانڈیشن کی صورت میں ایک ایسا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو گزشتہ 33سالوں سے خدمات سرانجام دے رہا ہے،اس کے علاوہ ہمارے کارکنوں نے چرم ہائے قربانی مہم میں بھی بھرپور حصہ لیا اور فانڈیشن کے تحت چلنے والے رفاعی منصوبہ جات کے لئے وسائل اکھٹے کئے۔تقریب سے راہنماں ڈاکٹر عمران یونس، کرنل (ریٹائرڈ)خالد جاوید، انار خان گوندل،غلام علی خان، رابعہ مظہر اور مظہر الحق نے بھی خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام مستحق افراد تک قربانی کاگوشت پہنچایا گیا،خرم نواز گنڈا پور
Jun 26, 2024