روٹی کے غیر متوازن نرخ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، محمد فاروق چوہدری

Jun 26, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور تندور کے مابین غیر متوازن روٹی کے مقررہ کردہ نرخ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیاہے، ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ,پرائس،ویٹ اینڈ میژر پنجاب آصف علی فرخ سے ملاقات کی گئی ،جنھوں نے ہمارے موقف کی تائید کی اور یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ آنے تک  ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ فیصلہ آنے تک ریسٹورنٹس میں روٹی کی قیمتوں کی چیکنگ نہ کی جائے اور نہ ہی کسی طرح کی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے انھوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ,پرائس،ویٹ اینڈ میژر پنجاب آصف علی فرخ سے ملاقات کے بعد واپسی پر کہی۔

مزیدخبریں