قتل کے مجرم کو عمر قید 7لاکھ روپے ہرجانہ 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی، مجرم عبدالرافع کو عمر قید معہ 7لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم عبدالرافع نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے مدثر کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

ای پیپر دی نیشن