راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ٹیکسلا اور وارث خان سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، اے ایس پی ٹیکسلا، ڈی ایس پی وارث خان،ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن،انسپکٹرز انوسٹی گیشن، ٹیکسلا اور وارث خان سرکل کے تفتیشی افسران نے شرکت کی، سی پی او نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فردا فردا جائزہ لیا، سی پی او نے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چالان کی تکمیل اور شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں،سی پی اوکا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران مقدمات کی پراگرس کو خود چیک کریں، تفتیش میں پائے جانے والے نقائص اور کمزوریوں کو دور کریں، سنگین جرائم کے تدارک کے لیے ٹیکسلا سرکل کی کاروائی بہتر ہے تاہم منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے۔