اولڈ گرانٹ پراپرٹی  لیز پر دینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں،عزیز احمد

Jun 26, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں اولڈ گرانٹ پراپرٹی کو لیز پر دینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں اس پر نظر ثانی کی جائے، اس سے غریب مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا ایک غریب شخص لیز کس طرح پوری کر سکے گا، اس غیر منصفانہ اور ظالمانہ مطلابے کو واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سٹیزن فورم راولپنڈی کینٹ کے جنرل سیکرٹری عزیز احمد، انجمن تاجران بابو محلہ کے جنرل سیکرٹری محمد رفیع اللہ اور پر و فیسر عتیق احمد چوہان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل بر طانوی حکومت نے یہ پراپرٹیاں مفت دی تھیں اب کینٹ بورڈ ڑاولپنڈی حکام اس کو کرایہ داری یا پٹہ پر دینے کیلئے اقدمات کر رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں ہے، آئین پاکستان اور کینٹ بورڈ رولز کے مطابق اس حوالے سے کوئی زبردستی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی ایسی کوئی بات رولز میں ہے، اگر لیز ہو گی تو ایک غریب شخص اتنا بھاری بھرکم بوجھ کیسے برداشت کرے گا، اس لئے ہماری حکومت، سٹیشن کمانڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈئی کینٹ بورڈ سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اس ساری صورت حال کا نوٹس لیں اور متوسط طبقے کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

مزیدخبریں