اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں نجی ہسپتالوں نے عام شہریوں کا جینا محال کردیا ہے شکایات کے باوجود ہسپتالوں کے خلاف کوئی کاروائی ہورہی ہے نہ ہی لوگوں کی داد رسی ہورہی ہے مضافاتی علاقے علی پور کے رہائشی عمران ستی نے ایوان وقت کو بتایا کہ اس کے زوجہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ہسپتال انتظامیہ ناجائز طورپر تنگ کرکہ پیسے بٹوررہی ہے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو متعدد بار شکایات کی ہیں تاہم ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے نہ ہی ان کی داد رسی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مریض کو خون لگانے اور باربار میچ کروانے کے لیے ان سے چار چار ہزار وصول کرلیے جاتے ہیں وہ غریب مزدور ہیں ان کے پاس بے جا ٹیسٹوں کے لیے وسائل نہیں ہیں ۔