اسلام آباد(وقائع نگار)سنیئر نائب صدر انجمن پٹواریان صوبہ پنجاب چوہدری جمیل اخترنے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں بااثر افراد کا مقامی پٹواری پر بد ترین تشدد کرنا،گلے میں کپڑا ڈال کر بازارمیں گھمانا، ناک زمین پر رگڑواتے رہنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے ،حکومت ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مذمتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔ محکمہ مال کے افسران اور اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد کا نشانہ بنا نا قبول نہیں۔سلسلہ رکا نہ تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔
اوکاڑہ میں بااثر افراد کا مقامی پٹواری پر تشدد قابل مذمت ہے،چوہدری جمیل اختر
Jun 26, 2024