امریکن بزنس کونسل کے وفد کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ودیگرسے ملاقات

Jun 26, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)حکومت نے پچیس فیصد سیلز پروموشن،ایڈورٹائزنگ اینڈ پبلسٹی کے اخراجات کو مسترد کر دیا ہے ،امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری عبدالعلیم خان،چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،سلیم مانڈوی والا، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ممبران اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال سے ملاقات کی پاکستان میں اعلی ترین امریکن چیمبر آف کامرس کی حیثیت سے انہوں نے اپنے فوری تحفظات کا اظہار کیااس مسئلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مونڈالیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکن بزنس کونسل کے رکن سمیع واحد نے کہا،SAP کے اس طرح کے اخراجات کی اجازت نہ ہونے کی صورت میں، ملٹی نیشنل کمپنیز کے پاس اشتہارات اور تشہیر پر کیے جانے والے اخراجات کو کم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا اوریہ انہیں مقامی حریفوں کے مقابلے میں نقصان میں ڈال دے گا۔ اشتہارات میں ملٹی نیشنل کمپنیزکی نمایاں موجودگی معیشت پر دور رس اثرات مرتب کرتی ہے اور اس طرح کے مالیاتی اقدامات سے نہ صرف پہلے سے جاری اشتہارات اور میڈیا انڈسٹری کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

مزیدخبریں