اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی.ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہونگے،ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکو رپورٹ کریں گے.چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا. تمام ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے شعبے اس اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ان شعبہ جات میں کام کرنے والے ملازمین کے ملازمت کے فوائد اور ترقی متاثر نہ ہوں گے.چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہر میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے مؤثر طریقے سے نمٹنا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔