وفاقی پولیس کی پیشہ وارانہ تربیت اوراستعداد کار کو بڑھانے کیلئے اقدامات شروع

Jun 26, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کی پیشہ وارانہ تربیت اوراستعداد کار کو بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے اس سلسلے میںڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج شاکر حسین داوڑاور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے سنٹرل پولیس آفس میں عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے انٹرنیشنل لاانفورسمنٹ آفیسرز سکالرشپ پروگرام کے تحت اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پولیس افسران کے انٹرویو لئے، کامیاب امیدواروںکا انتخاب سکالرشپ کے معیارپر پورا اترنے کے بعد امتحانی اور انٹرویو مراحل کو مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ان تمام مراحل کو میرٹ اور شفافیت پر مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی حقداراور قابل افسر کی حق تلفی نہ ہو،اس سکالرشپ پروگرام کے تحت اسلام آباد پولیس کے افسران عوامی جمہوریہ چین میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے جائیں گے،اس تعلیمی دورانیہ کے دوران پولیس افسران اعلی تعلیم کے ساتھ جدید پولیسنگ میں بھی مہارت حاصل کریںگے، تمام تعلیمی اخراجات عوامی جمہوریہ چین کی حکومت برداشت کرے گی، اس اسکالرشب پروگرام کیلئے اسلام آباد پولیس کے اہل افسران نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن کا مکمل میرٹ اور شفافیت پر محکمانہ امتحان لیا جائے گااور کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے بعداس اسکالرشپ پروگرام کیلئے منتخب کرکے محکمانہ این اوسی جاری کی جائے گی۔

مزیدخبریں