میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری)ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس
منشیات کے استعما ل کی بڑھتی ہوئی لہر ہمارے معاشرے کیلئے بے مثال چیلنج ہے، جس کے چلتے اسمگلنگ نیٹ ورکس کی طرف سے جدید رجحانات کو تقویت ملی۔ یہ عمل ہمارے معاشرے کو خطرے سے دوچار اورقومی اقدار کو کمزور کرتا ہے۔ منشیات کی روک تھام، علاج و بحالی، اورنفاذ قانون کیلئے مضبوط حکمت عملی اپناتے ہوئے مستحکم اقداما ت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ایک متفقہ نقطہ نظرکو اپنا کر ہم اپنے مستقبل کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اپنے گلی محلوں اور ماحول کو منشیات کی لعنت سے پاک کر سکتے ہیں۔