پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام کوہسار فیملی فیسٹول 

مری (بیورو رپورٹ)پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام کوہسار فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گرینڈ میوزک شو، فوک ڈانس، فوڈ سٹال اور ہینڈی کرافٹس کے سٹال شامل تھے فیسٹول کا افتتاح آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر نے ملک ارشد ڈی ایس پی، ابرار قریشی ڈی ایس پی ٹریفک، رضا انور ڈی ایف او کے ہمراہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انعم خالد اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف میکن بھی موجود تھے۔گرینڈ میوزیکل شو میں مقامی فنکارو ں  حق نواز، اجمل بھٹی، قرا العین،محمد ریحان، عامر زیب، خطہ پوٹھوہا رکے نامور فنکار ارم عباسی  راولپنڈی اسلام آباد سے شمع عادل اور ملک کی نامورلوک فنکارہ لیلی جٹی نے لوک دا ستان سنا کر خوب داد سمیٹی اس فیملی فیسٹول میں شہریوں سرکاری افسران طلب و طالبات  میڈیا کے افراد سمیت سیاحوں اور فیملیوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس فیسٹول سے پوری طرح لطف اندوز ہوئے اختتامی تقریب کے مہمان خصوی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد بلال یامین ستی تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوہسار فیملی فیسٹول کو گرمائی سیزن کے آغازپر تازہ ہو ا کا ایک جھونکا قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پنجاب آرٹس کونسل مری آئندہ بھی مقامی لوگوں اورملک بھر سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ایسے ہی معیاری پروگرام ترتیب دیتی رہے گی ۔

ای پیپر دی نیشن