تربیلا(نامہ نگار) غازی کے نشاط گڑڈ اسٹیشن پی ایف ایل تربیلا سے منسلک جھامرہ فیڈر پر پیسکو کی طویل، ناروا و ظالمانہ بجلی کی بندش نے صا رفین کا جینا حرام کررکھاھے، عوام نے داد رسی کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوء شنوائی نہ ہوئی ہے جس پر مجبورا عوام نے سڑکوں پر نکلنے اور پرامن احتجاج کیلئے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا۔ صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ھوئے معروف سماجی کارکن و چیئرمین وی سی گھاڑہ ہملٹ ریاست الرحمن نے ایک کھلے خط کے ذریعے تمام سٹیک ھولڈرز کو عوامی جذبات اور ممکنہ خدشات سے قبل از وقت آگاہ کیا۔ وفاقی محتسب اعلی نے عوامی شکایت پر سپریٹنڈنگ انجینئر پیسکو ہزارہ سرکل ون اور ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن غازی کو طلب کر لیا۔ کھلے خط کے متن کے حوالے سے راقم نے بتایا کہ لائن لاسز پر پیسکو کا موقف اور سیاسی اکابرین کی تاویلوں میں کوء صداقت نہیں صارفین انہیں مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی محتسب کی بروقت مداخلت کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کا امن اداروں کے تعاون کا مرھون منت ھے جسے تمام شراکت دار ملحوظ خاطر رکھیں گے۔
غازی کے جھامرہ فیڈر، عوامی شکایت پر وفاقی محتسب اعلی کا نوٹس
Jun 26, 2024