حضرو (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں حضرو پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم بد نام زمانہ منشیات فروش دانش سکنہ باڑہ تحصیل حضرو کی تلاشی لینے پر 1920 گرام چرس برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے تھانہ حضرو تعیناتی کے بعد جہاں دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا وہاں ہی انہوں نے تھانہ حضرو کی حدود میں منشیات فروخت کرنے والے بڑے منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کرنے پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان اور ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
حضرو پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکر کے ایک سے زائد چرس برآمد کر لیا
Jun 26, 2024