آپریشن عزم استحکام پوری قوم کی آواز بن چکا،محمد خان تترال

Jun 26, 2024

 چکوال(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق )چکوال کے رہنما محمد خان تترال نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن عزم استحکام پوری قوم کی آواز بن چکاہے۔ ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی نیشنل ایکشن پلان پہ سختی سے عملدرآمد کیاجائے۔ جو بھی غیر قانونی افغانی یاکسی اور ملک سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فی الفور ان کو ملک بدر کیاجائے۔ چکوال میں بھی ان تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نکالاجائے۔ آپریشن عزم استحکام کی چکوال کی غیور عوام اورسیاسی پارٹیوں کے قائدین بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہم اپنی افواج پاکستان کے کندھا سے کندھا اور قدم سے قدم ملاکر چلیں گے۔ محمدخان تترال نے کہا کہ مقامی ایم این اے میجر طاہر اقبال نے قومی اسمبلی میں علاقائی مسائل پہ جو آواز اٹھائی ہے بالخصوص کسانوں کے بارے میں، کہ ان سے فی الفور گندم خریدی جائے اورآئندہ زرعی مشینری بغیر کسٹم ڈیوٹی مہیا کی جائے۔ آخر میں محمد خان تترال نے کہا کہ سانحہ 9مئی کے تمام ملزمان کو فی الفور سزا دی جائے۔

مزیدخبریں