حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ضلع اٹک صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی منڈی گوندل کی جگہ چینج کر کے فقیرآباد روڈ پر لے کر جا رہی ہے جس پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کر دیا کہا کہ اس سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے وہاں ہی بیوپاریوں کے لیے خطرات بھی موجود ہیں گوندل منڈی میں تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی تھیں نئی جگہ پر جانے سے یہاں ہمارے جان و مال کا خطرہ ہے وہاں ہی کاروبار بھی تباہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو سالانہ گوندل منڈی کی بعد میں کروڑوں روپے کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ اس سال بھی 21، 22 کروڑ کا ٹھیکہ گوندل منڈی کا دیا گیا یہاں سے گوندل منڈی اگر گئی تو شدید احتجاج کریں گے بیوپاریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ گوندل منڈی کو پرانی جگہ پر رہنے دیں تاکہ لوگوں کا روزگار چلتا رہے گا۔
گوندل منڈی کی جگہ تبدیل نہ کی جائے،اہل علاقہ سرا پا احتجاج
Jun 26, 2024