کلرسیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے دیرینہ سرگرم کارکن مسعود مندری نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کلرسیداں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نواسی عروسہ عروج کا ب فارم ماہ ماہ قبل کلرسیداں دفتر جمع کروایا گیا کئی ماہ بعد ہمیں مقامی ہائی سکول سے رجوع کرنے کو کہا گیا جب وہاں رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ان کی فہرست میں ہمارا نام موجود ہی نہیں انہوں نے کلرسیداں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین و حضرات صبح سے شام تک مقامی دفتر میں دھکے کھاتے ہیں جہاں کوئی بھی کام نظم و ضبط کے تحت نہیں ہوتا انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کلرسیداں میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Jun 26, 2024