مری(بیورو رپورٹ)مری میں گرمائی سیزن عروج پر ملک اور بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے مری میں ڈیرے ڈال لیے جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے سیاح اس جنت نظیر وادی کے پرکشش نظاروں دلفریب موسم اور پر کیف فضاں ٹھنڈی ہواں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں مال روڈ سمیت مری کے تمام سیاحتی مراکز پر رش دیکھا جا رہا ہے سیاحتی شاہراہوں پر بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیوں کی آمد سے مری کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں سیاح مری کے خوبصورت دلکش نظاروں قدرتی چشموں سرسبز مرغزاروں اور بلند وبالا کوہساروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہاں گزارے ہوئے قیمتی لمحات کو کیمروں اورسلفیوں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں۔
مری میں گرمائی سیزن عروج پر، سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے
Jun 26, 2024