لارڈ نذیر احمد کی جانب سے مہر محمد فیاض کے اعزاز میں ظہرانہ 

  گوجرخان (نامہ نگار) لارڈ نذیر احمد سابق ممبر ہاؤس آف لارڈزنے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان مہر محمد فیاض سابق ممبر پنجاب اسمبلی جہلم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں چوہدری ظفر پگاڑا چوہدری کوثر علی ٹھیکیدار ارشد محمود چوہدری لیاقت علی چوہدری ساجدڈاکٹر عامر نوازمیاں محمودچوہدری شاہنواز گجرچوہدری صائم ظفر پگاڑامیاں امجد چوہدری راشدمہر معظم حسین و دیگر شامل تھے تقریب کا آغاز چوہدری صائم پگاڑا نے تلاوت قرآن پاک و نعت سے کیا اس کے بعد لارڈ نذیر احمد کے بھائیوں اور چوہدری ظفر پگاڑا کے والدین مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور تعزیت کا اظہار کیاگیا مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے کی بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیامہر محمد فیاض نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے چوہدری ظفر پگاڑا نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد پاکستان اور دنیا بھر کا سرمایہ ہیںلارڈ نذیر احمد مظلوم کی آواز ہیں ان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن