مری(نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن مری سال 25_ 2024 کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جائیدادیں جنرل بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس بیت الخلا کی نیلامی جناح ہال مری میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فضل اکرام کی نگرانی میں کی گئی اس موقع پر میونسپل کارپوریشن مری کے ایم او آر محمد حسیب سہیل اناب طاہر عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے جنرل بس کی بولی میں ٹھیکیداروں کی خاصی دلچسپی لی اور سخت مقابلہ کے بعد جنرل بس سٹینڈ ستر لاکھ ایک ہزار کامیاب بوئی جس کو کامیاب بولی دھندہ کے نام کر دیا گیا جبکہ سلاٹر ہاس بیت الخلا کی مناسب بولی نہ ملنے پر اسے منسوخ کر دیا گیا نیلام عام کی دوبارہ بولی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔