زہریلا کھانا کھانے سے منگیتر کے گھر آیا نوجوان دم توڑ گیا

  حسن ابدال (نامہ نگار) نصیر بیگ ولد فقیر بیگ سکنہ تحصیل خانپور ضلع ہریپور نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ میرا حقیقی بھتیجا فہد بیگ ولد ارشد بیگ صبح اپنے سسرال نگہبان کے گھر واقع محلہ ودلی نگر حسن ابدال مجھے دن 3:30بجے فہد کے سسرال والوں نے فون پر اطلاع دی کہ میرا بھتیجا اور اس کی ہونے والی بیوی بے ہوش ہو گئے ہیں جن کو ہم ہسپتال لے کر جا رہے ہیں جب ہم لوگ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچے تو میرا بھتیجا اور اس کی ہونے والی بیوی کائنات بی بی ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے جنہیں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے BBHراولپنڈی ریفر کر دیا جو کہ میرا بھتیجا راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ نصیر بیگ کیمطابق کیونکہ میرے بھتیجے کی ساس اور سسر نگہبان ولد فضل خان سکنہ ولی نگر حسن ابدال منگنی ہونے کے بعد شادی  سے ناخوش تھے اس لیے مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھتیجے کو اس کی ساس اور سسر نے زہر دے کر قتل کر دیا ہے ۔تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے لڑکے کے چچا کے بیان پر لڑکی کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن