جہلم(نامہ نگار) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے ڈیم کو نقصان پہنچانے والے یا ریڈ زون میں آنے والے کرش پلانٹس کا مستقل حل نکالیں گے محکمہ ماحولیات ، واپڈا اور دیگر متعلقہ حکام اس حوالے سے باقاعدہ پلان فوری طور پر تیار کرکے عمل درآمد کریں انہوں نے کرش پلانٹس کے ریڈ زون میں کام کرنے کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ منگلا ڈیم ملکی اثاثہ ہے کسی کرش پلانٹ یا ایسی انڈسٹری کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اس کو نقصان پہنچائے ۔ اس لئے تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت اور قانون کے مطابق غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔
منگلا ڈیم کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے،سیدہ رملہ علی
Jun 26, 2024