ملک مرزا خان سے خاندانی مراسم تھے ، وفات پر دلی دکھ ہوا:غلام سرور خان 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)موضع بھوئی گاڑکی معروف شخصیت ملک فضل خان مرحوم کے صاحبز اد ے،حاجی ملک صدیق نمبردارکے چچازادبھائی اور ٹیکسلاکی معروف کاروباری،وسماجی شخصیت ملک  شعیب کے ماموںملک مرزاخان مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کاسلسلہ جاری ہے،سابق وفاقی وز راء غلام سرورخان،ملک امین اسلم آف شمس آ بادا ٹک،چوہدری شیرعلی خان ایم پی اے اٹک،سابق ایم پی اے محمدشفیق خان،عمارصدیق خان،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق، چیئر مین کوہستان گروپ حاجی ملک نصیرالدین،سابق صوبائی وزیرملک تیمورمسعوداکبر،ایم پی اے واہ کینٹ ملک فہدمسعود،زرگربرادری کے سرکردہ رہنما ء سماجی شخصیت حاجی محمدایوب صراف،ا بوبکرایو ب، پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنماء اشعرحیات خان ،ذو الفقارحیات خان،الحاج ایم اکرم اعوان،سمیت ضلع راولپنڈی،ضلع اٹک کی معروف کاروباری سماجی وسیا سی شخصیات نے ملک مرزاخان مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ خداتعالیٰ کی ذات نے ملک مرزاخان کوذہانت فطانت اورخدا دادصلاحیتوںسے مالامال کررکھاتھا،اگرچہ ملک  مرزاخان ٹیکسلامیںہی اپنے کاروبارکوجاری رکھے ہوئے تھے،لیکن سیا ست کے میدان میں ضلع اٹک سے لے کر چکوال اورضلع راولپنڈ ی تک ان کابہت بڑا حلقہ احباب تھا،ضلع ا ٹک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمداسلم آف شمس آباداورنوا بزا دگا ن کوٹ فتح خان،ملکان پنڈی گھیب اورتحصیل ٹیکسلا کے پنڈنوشہری سے متعلق سابق ایم پی اے محمد صد یق خان مرحوم اورسابق وفاقی وزیرغلام سرورخان کے ساتھ ان کے ذاتی طورپرانتہائی قریبی اوراعتماد ی رشتے قائم تھے،واقفان حال کاکہناہے کہ ملک مرزاخان مرحوم سیاسی جوڑتوڑکے بادشاہ تھے،اس سلسلہ میںجب حاجی ملک صدیق نمبرداراورملک شعیب سے بات کی گئی توانہوںنے بتایاکہ ملک مرز اخان مرحوم صلح اورامن پرمکمل یقین رکھتے تھے، اورتمام برادریوںاورخاندانوںکے مابین اتحادواتفا ق کی فضاء قائم کرنے کیلیئے پرامن اورباوقارکرد ارا ن کی زندگی کامشن تھا،یہی وجہ تھی کہ ضلع اٹک کے سیا سی معاملات ہوں،یاضلع راولپنڈی تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ،میںسیاسی اتارچڑھاوکامرحلہ ہو،تومختلف ا ل اورمختلف نظریات رکھنے والی سیاسی شخصیات امن اوربھائی چارے کے قیام کیلئے ملک مرزاخان مرحوم کی ہی ڈیوٹی لگایاکرتے تھے،اوروہ اپنے دھیمے مزا ج اورصلح کے مشن کی گہرائیوںکوامن کے ساتھ اس طرح آگے بڑھایاکرتے تھے کہ کوئی بھی فریق ان کے کیئے جانے والے فیصلوںسے اختلاف نہیںکر سکتاتھا،اٹک کی سیاسی شخصیات ہوں،یاضلع راولپنڈ ی کی سیاسی شخصیات، معاملات کی اصلاح کیلئے ملک مرزاخان مرحوم کی سیاسی صلاحیتوںسے استفا دہ کیئے بغیرنہیںرہ سکتے تھے،شمس آبادضلع اٹک کے خاندان کے موجودہ جانشین ملک امین اسلم اور ٹیکسلا کے سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے ملک مرزا خان مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا،ملک مرزاخان مرحوم کے ساتھ بہت قریبی اورا عتمادی تعلق تھا،سرورخان نے مزیدبتایاکہ ملک مرزا خان مرحوم،میرے چھوٹے بھائی صدیق خان کی شادی کے موقع پرعلاقائی رسم ورواج کے مطابق دوستی کا’’گانا‘‘بھی لے کرآئے تھے،اورہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوںجیساتعلق رہا، غلام سرورخان نے ملک مرزاخان مرحوم کے صا حبز ادوں،ملک شاہدمرزا،ملک زاہدمرزا،ملک عامر مرزا سے دلی تعزیت کااظہارکیا،اورکہاکہ ملک مرزامرحو م کے خاندان کے تمام افراد،اپنے دکھ اس غم میں ہمیںاپنے ساتھ شامل رکھیں،غلام سرورخان نے ملک مرزاخان مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ،ملک مرزاخان مرحوم کے ہونہاربھانجے اورسرگرم سیاسی سما جی عوامی رہنماء ملک شعیب اعوان نے اظہارتعزیت کیلئے آنے والوںکاشکریہ اداکیا،اور کہا کہ ہم اپنے ما موںملک مرزاخان مرحوم کی زندگی کے تمام تعلق دار وںکاپوری طرح احترام کاسلسلہ قائم رکھیںگے۔

ای پیپر دی نیشن