اسلام آبا(نمائندہ خصوصی )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) نے پیر کو یہاں نیشنل سینٹر فار فزکس (NCP) میں فزکس اور عصری ضروریات پر بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج (INSC) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں پروفیسر احسن اقبال نے PAEC کو 1976 سے بغیر کسی وقفے کے کالج کے مسلسل انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسی لگن، فیصلہ سازی میں تسلسل اور پالیسیوں نے کمیشن کو جوہری توانائی سمیت قومی اہمیت کے تمام شعبوں میں کامیابی کی کہانی بنا دیا چاہے وہ بجلی کی پیداوار، کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، HRD ہو یا پھر بین الاقوامی تعاون۔ وفاقی وزیر نے سائنس اور انسانیت کی خدمت کے 70 سال منانے پر حکومت پاکستان کی جانب سے CERN کو مبارکباد دی۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں پی اے ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا انور نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر حاضرین کو بتایا کہ کیسے پروفیسر احسن اقبال ہمیشہ پی اے ای سی کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دیتے تھے جب بھی درخواست کی جاتی تھی۔ انہوں نے قومی اہمیت کے PAEC منصوبوں کی سرپرستی کرنے پر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ، CERN کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر پاک-CERN تعاون پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ محترمہ شارلٹ لِنڈبرگ وارکاولے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز CERN نے 'CERN 70' کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
پی اے ای سی کا نیشنل سینٹر فار فزکس میں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کاا فتتاح
Jun 26, 2024