حج کے موقع پر مبلغین نے عازمین حج اور حجاج کرام کو 14 لاکھ مرتبہ مختلف موضوعات پر دین اسلام اور مناسک حج کی ادائیگی سے متعلق معلومات اور خدمات فراہم کیں۔ یہ خدمات سعودی محکمہ دعوۃ و ارشاد کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں۔ یہ تمام مبلغین اسی محکمہ سے وابستہ تھے جنھوں نے 20 لاکھ حجاج کے لیے اپنی خدمات فراہم کیں۔سعودی کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ مبلغین کی تعداد 600 سے زیادہ تھی۔ جن میں خواتین مبلغات بھی شامل تھیں۔ انہوں نے مقدس مقامات پر رہنمائی فراہم کی۔ تبلیغ کا اہتمام متعدد زبانوں میں کیا گیا تھا۔ جس میں اسلام اور اسلام کے بارے میں تبلیغ کی گئی تھی ایام تشریق کے موقع پر ان مبلغین کے علاوہ بھی بعض افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو عازمین حج کو مکہ اور مدینہ میں معلومات فراہم کر رہے تھے۔سعودی محکمہ دعوۃ و ارشاد کے وزیر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز نے رواں سال تبلیغ کی خدمات فراہم کرنے والے مبلغین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'عازمین حج نے محکمہ کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا۔
حج مبلغین نے 14 لاکھ مرتبہ 20 لاکھ حجاج کو تبلیغی خدمات فراہم کیں
Jun 26, 2024 | 12:47