وزارتِ دفاع نے بتایا کہ منگل کو مغربی نائجر میں ایک مسلح گروپ نے 20 فوجیوں اور ایک شہری کو ہلاک کر دیا۔ وزارت نے اس واقعے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے قومی ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں اعلان کیا، "مسلح دہشت گرد گروہوں کے اتحاد" نے تسیہ گاؤں کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں "ایک شہری سمیت 21 فوجی شہید" اور نو افراد زخمی ہو گئےاس میں کہا گیا کہ "کئی درجن" حملہ آور مارے گئے اور باقی حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے فضائی اور زمینی کمک تعینات کی جا رہی تھی۔خودمختاری کے لیے یہ لڑائی جاری رکھنے" کے "غیر متزلزل عزم" کی بات کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ بدھ سے تین روزہ قومی سوگ کا آغاز پرچموں کو سرنگوں رکھ کر کیا جائے گا۔تسیہ گاؤں مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے متصل تلابیری کے علاقے میں واقع ہے جہاں القاعدہ اور داعش سے منسلک باغیوں نے تقریباً ایک عشرے سے خونریز شورش برپا کر رکھی ہے