نومئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر اڈیالہ جیل میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے سماعت 15جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔9مئی مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور عدالت نے نو مئی کی سماعت 15جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا بابر اعوان، انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ مقدمات میں نامزد خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں، کارکنوں کو بھی اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔