فارم 47والوں کے دل میں سیاسی بغض ہے۔کنول شوزب

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ فارم 47والوں کے دل میں سیاسی بغض ہے اور ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثنا اللہ شام کو ایک ٹاک شو میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ نیا کیس لے کر آرہے ہیں، 9مئی کے بعد فسطائیت سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس میں ان کی کردار کشی کی گئی، 29مئی کو فیصلہ آنا تھا کہ لیکن فیصلہ شدہ فیصلہ سنانے کے بجائے خاور مانیکا کی تقریر سنائی گئی، وکلا پر مقدمات درج کئے  گئے اور گالم گلوچ کی گئی۔کنول شوزب نے کہا کہ پولیس کو استعمال کر کے ہمارے خلاف مقدمات درج  کئے گئے لیکن ہم قانون کی پاسداری چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں رول آف لا ہو۔ میرے خلاف بہاولپور میں الیکشن ٹریبونل میں کیس ہے لیکن میں یہاں پیش ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف کی امید ہے، ججز کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جو حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن