شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا۔

Jun 26, 2024 | 13:31

شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا۔اس بات کا دعویٰ جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل مشرقی ساحل سے داغا تھا جو فضا میں پھٹا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے اس میزائل تجربے کے موقع پر جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈے پر پروازوں کو 3گھنٹے کے لئے روکنا پڑا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا جو فضا ہی میں پھٹ گیا۔اس سلسلے میں جاپان کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ میزائل نے تقریبا 100کلو میٹر کی بلندی اور 200کلو میٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے سینئر حکام نے اس لانچ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس آخری میزائل تجربہ 30مئی کو کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں