الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت کو لاہور ہائی کورٹ سے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مل گئی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سلمان اکرم راجہ اور شہری مشکور حسین کی درخواستوں پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔عدالت نے درخواستوں پر سماعت جولائی کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔سلمان اکرم راجہ اور شہری مشکور حسین کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا۔درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے۔
الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کیخلاف درخواستیں، وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی
Jun 26, 2024 | 14:19