اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا۔
شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار
Jun 26, 2024 | 14:28