امریکاکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

 امریکا نے حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ "آپریشن عزم استحکام" کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے، مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکا رول آف لا ء اور انسانی حقوق کی پیروی کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے کی حمایت کرتا ہے۔میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ہے۔ امریکی حکومت ہائی لیول کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ اور کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کے حق میں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہیں، کسی ملک کو ایسی دہشت گردی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، خطے کی سیکیورٹی میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے، سیکورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری میں دہشت گردی  کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رول آف لا ء کے لیے دہشت گردی کے مقابلے کی حمایت کرتے ہیں۔ میتھیو ملر نے سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے۔ مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

ای پیپر دی نیشن