وزیراعظم نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچر منصوبے کی منظوری دے دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچر منصوبے کی منظوری دے دی پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے : وزیراعظم وزیراعظم کی اپنے دورہء چین کے دوران شینزین میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیاں مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے پیشرفت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت وزیر اعظم کا خصوصی اقتصادی زونز ون اسٹاپ شاپ کے قانون کے مسودہ پر دورہء چین کے بعد ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں نظر ثانی کی ہدایت چین کی ٹیکسٹائل ، چمڑے ، فٹ وئیر اور دیگر صنعتوں کی پاکستان میں ری لوکیشن کے حوالے سے بہت استعداد موجود ہے : وزیراعظم اجلاس کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بریفنگ چینی صنعتوں کی پاکستان میں ری لوکیشن کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: بریفنگ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن مرکز کے قیام کے حوالے سے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں : بریفنگ آسان کاروبار ایکٹ کا مسودہ جلد کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز میں بھیجا جا رہا ہے : بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبد العلیم خان ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن