کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کو ضمنی انتخاب میں بڑا دھچکا لگ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو سینٹ پال سیٹ پر ضمنی انتخاب میں لبرل پارٹی کو شکست ہو گئی، یہ سیٹ 30 سال سے زیادہ عرصہ لبرل پارٹی کے پاس رہی۔
لبرل پارٹی کی لیزلی چرچ کو کنزرویٹو کے ڈان اسٹیورٹ نے صرف 590 ووٹوں سے ہرایا۔
لبرل پارٹی کی کیرولن بینیٹ کے سیٹ چھوڑنے پر سینٹ پال سیٹ پر ضمنی انتخاب 24 جون کو ہوئے تھے۔