آسٹریلوی کپتان نے افغان کرکٹر گلبدین نائب کی انجری کے معاملے کو سب سے مزاحیہ قرار دے دیا

Jun 26, 2024 | 21:23

ویب ڈیسک

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے افغان کرکٹر گلبدین نائب کی انجری کے معاملے کو سب سے مزاحیہ چیز قرار دے دیا۔

مچل مارش نے گلبدین نائب کی انجری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نےکرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی،ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا. ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں اور یہ کمال تھا، ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا. افغانستان بنگلا دیش کے میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے، ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

مچل مارش نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں اور اس کے لیے ہم خود اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں. آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدر رہ گئے تھے. افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں گلبدین نائب کی انجری کو فینز فیک انجری قراردے رہے ہیں. آئی سی سی قوانین کے مطابق جان بوجھ کر ٹائم ضائع کرنے پر امپائر فیلڈرز کےخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں