پاکستان 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ذریعے وطن واپس بھیجے گا

Jun 26, 2024 | 23:57

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے رجسٹرڈ افغانیوں کی وطن واپسی کا روڈ میپ بتا دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغانیوں کی وطن واپسی کا روڈ میپ بتا دیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 14 لاکھ افغانیوں کو اقوام متحدہ کے ذریعے ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ ہزاروں افغانی پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن کے خلاف پاکستان اپنے قوانین پر عملدرآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا مرحلہ وار عمل گزشتہ سال سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں غیر قانونی افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے کے بعد 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا جائے.جس کے اخراجات کیلیے اقوام متحدہ نے وعدہ کیا تھا۔

مزیدخبریں