لاہور ( این این آئی) یوم پاکستان کے موقع پر پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنےوالی لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ میری اگلی منزل آسکر ایوارڈ ہے ‘ حکومتی سطح پر میری صلاحیتوں کا اعتراف والدین اور پرستاروں کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ۔ ” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہوں اور مجھے ایوارڈ ملنے پرستاروں کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اگلی منزل آسکر ایوارڈ ہے جس کے لئے دل لگا کر محنت کروں گا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کروں گی ۔ انہوں نے بعض اداکاراﺅں کی جانب سے تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک مخصوص لابی میری کردار کشی میں مصروف رہتی ہے اور کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ نہیںجانے دیتی لیکن میں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں۔