وزيراعظم کے خلاف توہين عدالت کيس کی سماعت بیرسٹراعتزاز احسن کے پيش نہ ہونے پر کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔

Mar 26, 2012 | 09:13

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پرمعاون وکيل بیرسٹرگوہر نے عدالت کو بتایا کہ اعتزاز احسن کی طبيعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ آج عدالت ميں پيش نہيں ہوسکتے.جسٹس ناصر الملک نے ريمارکس ديئے کہ انہيں اچھی دوا لينی چاہئے تھی ، ہماری بات مانی ہوتی تو ان کو فوڈ پوائزننگ نہ ہوتی. معاون وکيل بيرسٹرگوہر نے عدالت کو بتايا کہ محض اتفاق ہے کہ چالیس سال کے عرصہ ميں اعتزاز احسن پہلی بار غيرحاضر ہيں۔ انہوں نے عدالت سے سماعت ايک ہفتہ تک کی ملتوی کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے کيس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں