موسم گرما کے آغاز اور گیس پریشر میں بہتری کے باوجود لوڈ مینجمنٹ شیڈول جاری ہے جس کے تحت آج سے لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ اور ملتان ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کی تین روزہ بندش سے قبل وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں جبکہ گیس کی فراہمی معطل ہونے کے بعد سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب اپٹما سے ملاقات میں وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سےپنجاب کی صنعتوں کو پانچ روز گیس کی فراہمی کے اعلان کے باوجود چار روزہ فراہمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہوراور شیخوپورہ کی صنعتوں کو انتیس مارچ کی صبح چھ بجے سے دو اپریل صبح چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔