آئل ٹینکراونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میںملک بھر میں فرنس آئل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں اضافہ نہ کرنے کے خلاف کراچی میں پنجاب چورنگی کے قریب احتجاج کیا۔اس دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔احتجاج کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین حضرت علی آفریدی کا کہنا تھا کہ اوگرا کے احکامات کے باوجود آئل ریفائنریز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ نہ کرنا سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں فرنس آئل کی فراہمی بند کردی جائے گی۔ بعد ازاں کمشنر کراچی کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن