سينٹ لوشيا ميں کھیلے گئے سيريز کے آخری میچ میں ويسٹ انڈيز نے ٹاس جيت کر آسٹريليا کو پہلے بيٹنگ کی دعوت دی. ڈيوڈ وارنر کے انہتراور شين واٹسن کے چھياسٹھ رنز کی بدولت آسٹريليا نے نو وکٹوں پر دو سو اکیاسی رنز بنائے.ويسٹ انڈيز کی جانب سے آندرے رسل نے چار، کيمارروچ نے تین اور سنيل نارائن نے دو کھلاڑی آؤٹ کيے۔ دوسو بیاسی رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو مایوس کن آغاز ملااور پانچ کے مجموعے پر پہلی دو وکٹوں کے گر جانے سے میزبان ٹیم کے قدم ڈگمگا گئے۔ڈیرن سمی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، انہوں نے چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے مجموعی اسکور میں چوراسی رنز کا اضافہ کیا۔ويسٹ انڈيز کی ٹيم سینتالیس اعشاریہ دو اوورز ميں دوسو اکیاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.