جنوبی کوریامیں جوہری سلامتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہال میں آمد کے موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی،اس موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا
۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے اموربھی زیرغورآئے جبکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کریگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کل سیؤل میں امریکی صدرباراک اوباما سے باضابطہ ملاقات کریں گےجس میں پاک امریکہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائیگی،اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی اورترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان توانائی ، مواصلات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔