مجید نظامی کی ادارت کے پچاس سال مکمل ہونے پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹرپروفیسرساجد میر نے مجید نظامی کو ان کی پچاس سالہ بطورمدیرخدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی صحافت کی آبرو اورشان ہیں۔ جس کمال استقامت سے انہوں نے وطن عزیزکی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا فریضہ انجام دیا پوری قوم کواس پرفخر ہے، انہوں نے کہا کہ مجید نظامی نے ریاستی جبراورآمرانہ پالیسیوں کابڑی خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔ جس کے لیے انہوں نے اپنے ادارے کے مالی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی۔ پرفیسرساجد میرنے کہا کہ مجید نظامی نے اردوصحافت کو نئی جہت بخشی ہے۔ اپنی فکراوراقدار کی روشنی میں جویقیناً اسلامی سانچے میں ڈھلی ہوئی ہے کبھی سمجوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ وہ اپنے مقدس مشن کواسی آ ب وتاب کے ساتھ جاری رکھیں

ای پیپر دی نیشن