آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ رہا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورنہ کرسکا۔

Mar 26, 2012 | 20:08

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن مارکیٹ کچھ دیربعد ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار دو سو تینتیس پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گرگیا تھا، کاروبار کے اختتام پر ایزگرڈ نائن، ٹی آر جی ،عارف حبیب اور جہانگیر صدیقی کمپنی میں زبردست تیزی نے مارکیٹ کو آج بھی گرین زون میں رکھا، ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزار تیراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم ستائیس کروڑ اسی لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے ایزگرڈ نائن کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبارکے اختتام تک ایک سو نوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جب کہ ایک سو انیس کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی،دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس اٹھایئس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چار سو اسی پر بند ہوا۔
مزیدخبریں