انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ محمد عامرکی پانچ سالہ پابندی میں نرمی اختیارکرے۔ وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ چوہدری ذکاء اشرف

Mar 26, 2012 | 20:24

سفیر یاؤ جنگ
سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میںپاکستان بیت االمال کے سویٹ ہومز سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انہوں نے محمد عامر کو آئی سی سی کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف درخواست دائرکرنے کا مشورہ دیا تھا، انہوں نے کہا کہ محمد عامر اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں اس لیے ان کی کم عمری کومدنظررکھتے ہوئے آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ سزا میں رعائت برتے،
بنگلہ دیش کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بی سی بی کو سیکیورٹی رپورٹ بھیج دی گئی ہے، اب ان کے فیصلے کا انتظارہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے علاوہ مزید دو ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے جلد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کا بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں کافی اثررسوخ ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ تمام ممالک کے کرکٹ بورڈزکے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں، پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے سفارتی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے قبل عمراکمل، وہاب ریاض، اسد شفیق اور حماد اعظم نے سویٹ ہومز کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ان میں گھل مل گئے۔
مزیدخبریں