نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے سماجی رہنما انا ہزارے نے بھارت میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ایک مرتبہ پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہا حکومت کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہے اورآل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم من موہن سنگھ کرپشن کے خلاف لوک پال بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ نئی دہلی میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کر کے مہم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔