لاہور(خبر نگار ) نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب عزیز الرحمان چن اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے تاکہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد میں دیر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قیادت کا منفی رویہ شکوک و شبہات کو ہوا دے رہا ہے اور عام انتخابات میں تاخیر کے حوالہ سے تشویش بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اہم قومی امور میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ایسی غیر جمہوری روش ترک کر دینی چاہئے جس کے باعث کنفیوژن کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
مسلم لیگی قیادت کا منفی رویہ شکوک وشبہات پیدا کر رہا ہے:عزیزالرحمان چن، راجہ عامر
Mar 26, 2013